جنگیں اور موسمیاتی خطرات عالمی ترقی کیلئے چیلنج :آئی ایم ایف

جنگیں اور موسمیاتی خطرات عالمی ترقی کیلئے چیلنج :آئی ایم ایف

بینکاک(اے ایف پی)آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال امید اور تشویش دونوں پہلوؤں کی عکاس ہے۔

 بینکاک میں سالانہ اجلاسوں کے اختتام پر انہوں نے خبردار کیا کہ مہنگائی، بڑھتے قرضے ، جنگیں اور موسمیاتی خطرات عالمی ترقی کے لیے چیلنج ہیں۔ جارجیوا نے کہا کہ ایران جنگ کے باعث توانائی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی والے ممالک زیادہ متاثر ہورہے ہیں، اس لیے آئی ایم ایف کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی مدد کرے ۔ انہوں نے کہا غریب ممالک کی حکومتی آمدن میں قرضوں کی ادائیگی کا حصہ بڑھ کر 8 سے 14 فیصد ہوگیا ہے ۔ مصنوعی ذہانت عالمی ترقی میں مددگار ہے ، تاہم کسی ایک ذریعے پر انحصار خطرات بڑھا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...