ڈچ وزیراعظم روب جیٹن اور ساتھی کے ہاں 2027 میں بچے کی پیدائش متوقع

ڈچ وزیراعظم روب جیٹن  اور ساتھی کے ہاں 2027  میں بچے کی پیدائش متوقع

دی ہیگ(اے ایف پی)نیدرلینڈز کے وزیراعظم روب جیٹن اور ان کے ارجنٹائنی ساتھی نکولس کینن نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں انڈے کے عطیہ اور سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

جوڑے نے پیر کو انسٹاگرام پر حمل کی الٹراساؤنڈ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک خاص مہمان ان کی زندگی میں آنے والا ہے اور وہ 2027 میں اس کا استقبال کریں گے۔ جیٹن کی سیاسی جماعت ڈی 66 کے مطابق اس عمل میں نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں نے تعاون کیا، جن کے پہلے ہی بچے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...