امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک مسجد نشانہ نہیں تھی:حکام

امریکی ریاست اوہائیو میں  فائرنگ، ایک شخص ہلاک  مسجد نشانہ نہیں تھی:حکام

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں اپارٹمنٹ کمپلیکس میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

حکام نے ابتدائی اطلاعات کے برعکس واضح کیا ہے کہ واقعے کا قریبی مسجد پر حملے سے کوئی تعلق نہیں۔ کولمبس پولیس کے مطابق اپارٹمنٹ کمپلیکس میں متعدد افراد کے درمیان کسی تنازع پر فائرنگ ہوئی۔ وفاقی ادارے نے ابتدائی طور پر مسجد میں فائرنگ کی اطلاع دی تھی۔ حکام کے مطابق واقعے کے وقت مسجد سے نماز جنازہ میں شریک افراد باہر نکل رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...