برطانیہ میں ایران کیلئے جاسوسی کے شبہ میں 2 افراد دوبارہ گرفتار
لندن (اے ایف پی)برطانوی پولیس نے ایران کیلئے جاسوسی کے شبہ میں دو افراد کو دوبارہ گرفتار کر لیا ۔۔۔
پولیس کے مطابق 24 سالہ برطانوی شہری اور 25 سالہ دوہری شہریت کے حامل برطانوی ایرانی شخص کو غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی معاونت کے شبہ میں حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ تفتیش گزشتہ ماہ جنوب مغربی انگلینڈ میں واقع فیئر فورڈ رائل ایئر فورس اڈے کے قریب پیش آنے والے سکیورٹی واقعے سے متعلق ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments