عالمی طاقتیں بھارت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں:آر ایس ایس سربراہ
ناگپور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ہندو قوم پرست جماعت آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے الزام عائد کیا کہ بعض عالمی طاقتیں بھارت کی ترقی روکنے اور ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔۔۔
ملک میں حکومت کی تبدیلی کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی۔ موہن بھاگوت نے ناگپور میں آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر پر تنظیم کی101ویں سالگرہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے فرانس، البانیہ، بنگلہ دیش اور نیپال میں ہونیوالے سیاسی واقعات اور بدامنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بھی اسی نوعیت کی کوششیں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments