ایران، امریکا تنازع حل کرانے میں مدد کو تیار:پیوٹن
خصوصی تعلقات کے باعث بحران کے حل میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہوگی روسی صدریوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے سہ فریقی مذاکرات کی بحالی پر آمادہ
سینٹ پیٹرزبرگ، کیف (اے ایف پی)روسی صدر پیوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف سے 3گھنٹے سے زائد ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کے حل میں مدد کی پیشکش کردی۔ ملاقات کے آغاز پر پیوٹن نے مغربی ایشیا کی صورتحال اور ایران سے متعلق معاملات پر امریکا کا موقف جاننے میں دلچسپی ظاہر کی۔انہوں نے ایران کے ساتھ روس کے خصوصی اور اعتماد پر مبنی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو بحران کے حل کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانے پر خوش ہوگا۔ پیوٹن نے روسی ڈیزل کی امریکا اور عالمی منڈیوں کو فراہمی سے متعلق معاہدے کو بھی مثبت قرار دیا اور امریکا کے ساتھ اقتصادی تعاون بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ادھر روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا اور یوکرین کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کردی۔ کریملن کے مطابق پیوٹن اور سٹیو وٹکوف کی ملاقات میں جنگ کے خاتمے سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے بھی آن لائن شرکت کی۔ وٹکوف کی پیوٹن سے یہ ملاقات تنہائی میں ہوئی۔دریں اثنا یوکرین میں روسی حملوں کی تازہ لہر کے دوران 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments