موساد کو ایرانی حکومت کے خاتمے کا حکم دیدیا :اسرائیلی وزیر اعظم

موساد کو ایرانی حکومت کے خاتمے کا حکم دیدیا :اسرائیلی وزیر اعظم

ایران اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا تھا، پوری طاقت سے روک دیا :نیتن یاہو ایرانی خطرہ ختم کرنے کا واحد راستہ وہاں کی حکومت کاتختہ الٹناہے :خطاب

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ موساد کو ایرانی حکومت کے خاتمے کا حکم دیدیا، ایران سے لاحق خطرے کو ختم کرنے کا واحد راستہ وہاں کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے ۔جنوبی اسرائیل کے شہر دیمونا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو 

نے کہا کہ ایران اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا تھا، لیکن اسرائیل نے اسے ایسا کرنے سے پوری طاقت کے ساتھ روک دیا ہے ۔موجودہ صورتحال ختم کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا ہے ۔میں نے اسرائیلی فوج، خفیہ ایجنسی موساد اور ملک کے تمام سکیورٹی اداروں کو اس حوالے سے حکم جاری کر دیا ہے ۔تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس حکم پر کب اور کس طرح عمل درآمد کیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...