ایشیائی معیشت مضبوط، موثر پالیسیوں سے ترقی کی رفتار برقرار رہ سکتی :آئی ایم ایف

ایشیائی معیشت مضبوط، موثر پالیسیوں  سے ترقی کی رفتار برقرار رہ سکتی :آئی ایم ایف

بینکاک (اے پی پی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایشیائی معیشت کی مضبوطی اور بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موثر اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل سے خطے کی ترقی برقرار رہ سکتی ہے ۔

 آئی ایم ایف کے شعبہ ایشیا و بحرالکاہل کے ڈائریکٹر کرشنا سرینیواسن نے بینکاک میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو میں کہا کہ ایشیائی ممالک نے مختلف معاشی دھچکوں کا مقابلہ کرتے ہوئے غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ان کے مطابق خطے نے عالمی تجارت میں شمولیت اور منڈیوں کو کھولنے سے نمایاں فائدہ اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مناسب پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رہا تو ایشیائی معیشت مستقبل میں بھی مضبوط اور متحرک رہ سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...