امریکا :الیکشن کمیشن کے کمپیوٹر نظام میں ہیکنگ کی کوشش
واشنگٹن (رائٹرز) امریکا کے وفاقی الیکشن کمیشن کے کمپیوٹر نظام میں ہیکنگ کی کوشش کی گئی ۔۔۔
، جس کے باعث ادارے کو اپنی ویب سائٹ پر دستیاب بعض سروسز عارضی طور پر بند کرنا پڑیں۔رائٹرز کے مطابق ادارے کے ایک اہلکار کی ای میل سے اس ہیکنگ کی کوشش کا انکشاف ہوا۔ وفاقی الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کا الیکٹرانک فائلنگ نظام فی الحال بند ہے اور آئی ٹی عملہ خدمات بحال کرنے کے لیے سرگرم ہے ۔ ادارے نے اس بارے میں مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔یہ واقعہ 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے تقریباً ایک ہفتہ قبل پیش آیا ہے ۔وفاقی الیکشن کمیشن امیدواروں اور سیاسی کمیٹیوں کے انتخابی اخراجات کی نگرانی کرتا ہے ۔ تاہم امریکی انتخابات کے انعقاد اور ووٹوں کی گنتی میں اس کا براہِ راست کردار نہیں، اس لیے اس کے نظام کی بندش سے ووٹروں کی ووٹ ڈالنے کی صلاحیت متاثر ہونے کا امکان نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments