یو اے ای ساحلوں پر تیل پھیل گیا، صاف پانی پلانٹس کو خطرہ

یو اے ای ساحلوں پر تیل پھیل  گیا، صاف پانی پلانٹس کو خطرہ

دبئی (اے ایف پی)خلیج میں پھیلنے والا تیل متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوین کے ساحلوں تک پہنچ گیا۔۔۔

، جس  سے سمندری ماحول اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس کو خطرات لاحق ہوگئے ۔ منگل کو ساحلوں پر تیل صاف کرنے کے لیے کارکنوں کی سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ سیٹلائٹ تصاویر کے تجزئیے سے ظاہر ہوا کہ تیل کا پھیلاؤ 21 اکتوبر کو تقریباً 180 مربع کلومیٹر تھا، جو تین روز بعد بڑھ کر 750 مربع کلومیٹر ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق 9 اکتوبر کو حملے کا نشانہ بننے والے آئل ٹینکر جیم نمبر 2 سے تیل رسنے کا واقعہ پیش آیا۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ تیل نَقعہ ڈی سیلینیشن پلانٹ کے قریب پہنچ چکا ہے ، جس سے پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ حکام نے تیل کو پھیلنے سے روکنے اور ساحلی علاقوں کی صفائی کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...