مودی کے ڈیٹا پرائیویسی قانون کو بھارتی میڈیا اداروں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

مودی کے ڈیٹا پرائیویسی قانون  کو بھارتی میڈیا اداروں نے  سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

نئی دہلی(رائٹرز )بھارت کے 21 میڈیا اداروں نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے ڈیٹا پرائیویسی قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ قانون تحقیقاتی صحافت کو محدود اور۔۔

 صحافیوں کے خفیہ ذرائع کو بے نقاب کر سکتا ہے ۔ درخواست گزار اداروں میں ارب پتی مکیش امبانی کی ملکیت نیٹ ورک 18، گوتم اڈانی کا این ڈی ٹی وی، انڈین ایکسپریس اور ٹائمز انٹرنیٹ سمیت بڑے میڈیا گروپ شامل ہیں۔ ان اداروں کی نمائندگی ڈیجیٹل نیوز پبلشرز ایسوسی ایشن کر رہی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...