چین کا مشرق وسطی ٰمیں خصوصی ایلچی بھیجنے کا اعلان

چین کا مشرق وسطی ٰمیں  خصوصی ایلچی بھیجنے کا اعلان

بیجنگ (اے پی پی)چین نے مشرق وسطی ٰاور اس کے گردونواح میں جاری تنازعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ خطے کے متعلقہ ممالک میں جلد اپنا خصوصی ایلچی بھیجے گا ۔۔۔

تاکہ فریقین کے درمیان رابطوں اور مذاکرات کو فروغ دے کر کشیدگی میں کمی لائی جا سکے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے منگل کو بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین کو مشرق وسطی ٰکے تنازع کے بحیرہ احمر اور قرن افریقا تک پھیلا ئوکے خدشات پر تشویش ہے ۔ترجمان نے کہا کہ چین جلد خطے کے مختلف ممالک کا دورہ کرنے کے لیے خصوصی ایلچی بھیجے گا، جو متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطوں کو مضبوط بنانے ، بات چیت کو آگے بڑھانے ، کشیدگی کم کرنے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے میں مدد دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...