سوڈان میں ڈرون حملے 21افراد ہلاک،40زخمی
خرطوم (اے ایف پی)سوڈان میں فوج اور نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان ڈرون حملوں کے تبادلے میں 21 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔۔
، عینی شاہدین کے مطابق دارفور کے شہر نیالا کی ایک مارکیٹ کو پیر کی رات ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب آر ایس ایف کے ڈرون حملوں سے خرطوم اور الجزیرہ ریاستوں کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان اپریل 2023 سے جنگ جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments