نائیجیریا :مذہبی ہم آہنگی کے علمبردار عالم ساتھی سمیت قتل
کانو (اے ایف پی)نائیجیریا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ممتاز عالم یحیی ابراہیم مسوسوکا کو ساتھی سمیت گولی مار کر قتل کردیا گیا۔۔
پولیس کے مطابق واقعہ شمالی ریاست کاتسینا کے قصبے دوتسینما میں پیش آیا،مسوسوکا کے سوشل میڈیا پر لاکھوں پیروکار تھے اور وہ مذہبی انتہا پسندی سمیت سماجی مسائل پر کھل کر اظہار خیال کرتے تھے ۔ انہیں اپنے بعض مذہبی نظریات کے باعث دھمکیوں کا سامنا بھی رہا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قتل کی مذمت کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments