پاکستانی ثقافت تمام قوموں کا مجموعہ ہے :محمد احمد شاہ

 پاکستانی ثقافت تمام قوموں کا مجموعہ ہے :محمد احمد شاہ

ملک میں ثقافتی عمل سے ہی ہم امن و یگانگت کو فروغ دے سکتے ہیں،عکسی مفتی کلچرکی تعریف مشکل بھی ہے اور آسان بھی:حسینہ معین ،طلعت حسین ودیگر کا خطاب

کراچی (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری کراچی آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ثقافت تمام قوموں کا مجموعہ ہے ۔ ایک ملک میں ایک سے زائد ثقافتی اقدار پروان چڑھتی رہی ہیں ان میں ہندوستان ایک واضح مثال ہے جہاں مختلف ثقافتیں الگ الگ بولیوں کیساتھ موجود ہیں۔ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ جس زبان میں تعلیم دی جاتی ہے اس میں روزگار نہیں ملتا،حالانکہ مادری زبان میں سیکھنے کا عمل تیز ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز معروف ادیب عکسی مفتی کی کتاب ‘‘ پاکستانی ثقافت ’’ کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عکسی مفتی نے کہا کہ ملک میں ثقافتی عمل سے ہی ہم امن و یگانگت کو فروغ دے سکتے ہیں ۔ مہتاب اکبر راشدی نے کہا تعصب کی عینک اتارکر ثقافت کو متعارف کرائیں گے تو ثقافت فروغ پائے گی۔ حسینہ معین نے کہا کلچر کے نام پر خوشی کا اظہار کرنا چاہئے ۔کلچرکی تعریف مشکل بھی ہے اور آسان بھی ، اس کو سمجھنے کا عمل دیکھنا ہوگا۔ طلعت حسین نے کہا ہم ذہنی طور پر انگریز کے چھوڑے ہوئے نظام کے غلام ہیں۔ اس موقع پر آرٹسٹ مہر افروز ،سلمی ٰ بیگ نے بھی خطاب کیا ،تعارفی تقریب کے بعد فوک فنکار ممتاز علی سبزل، عبداللہ و دیگر نے اپنی پرفارمنس پیش کی ۔تقریب میں فاطمہ حسن ، عائلہ رضا، ندیم ظفر، مریم چودھری،اسجد بخاری و دیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں