عمران اشرف کے بھائی عباس اشرف میں شوبز کی دنیا میں آگئے

عمران اشرف کے بھائی عباس اشرف میں شوبز کی دنیا میں آگئے

اداکار عمران اشرف کے بھائی عباس اشرف نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) بھولے کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے والے عمران کے بھائی نے نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’ثبات ‘‘سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کردیا ہے ۔ عباس اشرف اس ڈرامے میں عاطف کا کردار ادا کرکے اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔عباس اشرف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے نام پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،میں سمجھتا ہوں کہ بھولے جیسا کوئی کردار مجھے مل جائے تو دنیا میری صلاحیتوں سے واقف ہوجائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں