ہالی ووڈ اداکارہ ایشیا ارجینٹو کا راب کوہن پر ریپ کا الزام

ہالی ووڈ اداکارہ ایشیا ارجینٹو کا  راب کوہن پر ریپ کا الزام

اطالوی اداکارہ و ہدایتکارہ ایشیا ارجینٹو نے ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریئس کے ڈائریکٹر راب کوہن پر ریپ کا الزام عائد کردیا

لندن (این این آئی) ایشیا ارجینٹو نے اطالوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوہن نے انھیں نشہ آور چیز پلائی جس سے وہ بے ہوش ہوگئیں، اس کے بعد جب صبح کے اوقات میں ہوش آیا تو وہ برہنہ حالت میں تھیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہ فلم ٹرپل ایکس کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ دوسری جانب راب کوہن کے ترجمان نے کہا کہ الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں