حرا سومرو کی منال اور احسن کی ڈھولکی کی تقریب پر تنقید

حرا سومرو کی منال اور احسن  کی ڈھولکی کی تقریب پر تنقید

اداکارہ حرا سومرو کی جانب سے اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی کی تقریب پر سخت تنقید کی گئی ہے

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )حرا سومرو نے انسٹا گرام سٹوری پر منال خان اور احسن محسن کی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ‘اگر میں غلط ہوں تو مجھے معاف کیجئے گا، پر ماہِ محرم میں ناچ گانے پر حکومت کی جانب سے سختی سے پابندی ہونی چاہیے اور مسلمان ہونے کے ناطے احترام سب پر لازم ہے ، ‘لوگ ٹک ٹاک بنا رہے ہیں، اچھل اچھل کر ویڈیوز بن رہی ہیں، اگر آپ کے گھر کسی کا انتقال ہوا ہوتا تو کیا یہی ہوتا؟۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں