عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطرپھر سے ایک ہوگئے
شادی کے 15 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے والے اداکار عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر پھر سے ایک ہوگئے
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے ‘مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کو گزشتہ روز ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا جہاں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے ۔ عامر خان اور کرن راؤ کے ہمراہ ان کا 9 سالہ بیٹا ‘آزاد’ بھی تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ اپنے بیٹے کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں لنچ کے لیے آئے تھے ۔ ان کے ساتھ سکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے ۔رواں سال 3 جولائی کو اداکار عامر خان اور کرن راؤ نے شادی کے 15 سال بعد اچانک علیحدگی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔علیحدگی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں دونوں کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے باوجود ہم ایک ہی خاندان ہیں۔