علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے

قاہرہ: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی قاہرہ میں سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے، جہاں دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔

مصری ایوان صدر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور جاری تبدیلیوں کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں رہنما سعودی عرب اور مصر کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے طریقوں پر بھی غور کریں گے۔

اس سے قبل رواں ماہ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...