سلمان نے کترینہ کی شادی کیلئے فلم کی شوٹنگ روک دی

سلمان نے کترینہ کی شادی کیلئے فلم کی شوٹنگ روک دی

بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کیلئے فلم ‘ٹائیگر تھری’ کی شوٹنگ روک دی

ممبئی(این این آئی)بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کی خبریں زیرگردش ہیں اور کہا جارہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر دونوں نے ہدایت کار کبیر خان کے گھر پر منگنی کرلی ہے ۔اب خبر سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں راجستھان میں شادی کریں گے جس کی وجہ سے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھی فلم ‘ٹائیگر تھری’ کی شوٹنگ ملتوی کردی اور فلم کی شوٹنگ کترینہ کی شادی کے بعد جنوری میں دوبارہ سے شروع کی جائے گی۔دوسری جانب سلمان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘ٹائیگر تھری’ اور ‘پٹھان’ کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی کیوں کہ شاہ رخ آریان کی جیل سے رہائی کے بعد اپنا سارا وقت فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں