والدہ کو تاحال بہن کی موت کا نہیں بتایا:بشریٰ انصاری

والدہ کو تاحال بہن کی موت کا نہیں بتایا:بشریٰ انصاری

)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ بہن اداکارہ سنبل شاہد کی وفات کو 6 ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال انہوں نے والد کو یہ خبر نہیں ہونے دی کہ سنبل اب اس دنیا میں نہیں رہیں

لاہور(شوبز ڈیسکبشریٰ انصاری حال ہی میں ایک ٹری وی شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کورونا کی وبا کے اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات پر بات کی اور بتایا کہ اب ان سمیت کئی لوگوں کی زندگی پہلے جیسی نہیں رہی۔ اداکارہ کے مطابق بیٹے کی وفات کے بعد ان کی بہن اداس تھیں اور ایک طرح سے ان کے جینے کا مقصد ختم ہوچکا تھا ،اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ بڑی بہن سنبل شاہد سے پیار کرتی تھیں ،اداکارہ نے بتایا کہ بعض اوقات جب والدہ بہت ضد کرتی ہیں کہ سنبل شاہد سے بات کر ائیں تو وہ دوسرے کمرے میں جاکر ان سے سنبل بن کر بات کرتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں