کنگنا رناوت کے خلاف پولیس سٹیشن میں شکایت درج
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف بھارت کی آزادی کو ‘‘بھیک’’ قرار دینے پر پولیس سٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے
جے پور(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور کے ایک کانگریسی رہنما نے ویشالی نگر پولیس سٹیشن میں اداکارہ کے خلاف شکایت درج کی ہے ۔ویشالی نگر پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او ہیرا لال سینی کے مطابق شکایت کنندہ نے کہا کہ کنگنا کا بیان بھارتی آئین اور آزادی پسندوں کی توہین ہے ۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے اگر کوئی قابل شناخت جرم پایاجاتا ہے تو ہم مقدمہ درج کریں گے ۔