میرے ہی شو میں گارڈ نے مجھے جھاڑ دیا تھا،عاطف اسلم کا انکشاف

میرے ہی شو میں گارڈ نے مجھے جھاڑ  دیا تھا،عاطف اسلم کا انکشاف

نو جوان نسل کے پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک بار اُنہیں اُن کے ہی شو میں گارڈ نے جھاڑ دیا تھا

کراچی (سٹاف رپوٹر)عاطف اسلم کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں عاطف اسلم نے ایک سوال پر ہنستے ہوئے بتایا کہ ‘ایک بار اُن کا الحمرا میں کنسرٹ تھا، ہال کے اندر 6 ہزار افراد اُن کا انتظار کر رہے تھے جبکہ اس دوران وہ شو کے گیٹ پر سکیورٹی گارڈ سے اس بات پر لڑ رہے تھے کہ وہ عاطف اسلم ہیں اور اُنہیں اندر جانے دیں ، یہ اُن کا شو ہے گارڈ نے کہا کہ چلیں جائیں یہاں سے نکلیں، یہاں ہر کوئی عاطف اسلم ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں