جیکلین نے سکیش چندرا سے معاشقے پر خاموشی توڑ دی

جیکلین نے سکیش چندرا سے معاشقے پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس نے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم سکیش چندرا شیکھر سے معاشقے پر خاموشی توڑ دی ہے ۔

 حال ہی میں جیکلین کی فراڈ کیس کے ملزم سیکش چندرا کے ساتھ ایک اور تصویر سامنے آئی ہے جس پر اداکارہ نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔جیکلین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا اس ملک اور اس کے لوگوں نے مجھے ہمیشہ اپنی بے حد محبت اور عزت سے نوازا ہے ۔ اس میں میرے میڈیا کے وہ دوست بھی شامل ہیں جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔

اداکارہ مزید لکھتی ہیں کہ میں اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہی ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ میرے دوست اور مداح میرا ساتھ ضرور دیں گے ،اپنے میڈیا کے دوستوں سے درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ برائے مہربانی میری ایسی کوئی تصویر عام نہ کریں جس سے میری راز داری متاثر ہو، آپ ایسا اپنوں کے ساتھ کبھی نہیں کرنا چاہیں گے اور مجھے امید ہے کہ آپ ایسا ہی معاملہ میرے ساتھ بھی رکھیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں