مغربی کلچر کی تقلید پر عروہ حسین تنقید کا نشانہ بن گئیں

مغربی کلچر کی تقلید پر عروہ حسین تنقید کا نشانہ بن گئیں

کراچی (سٹاف رپورٹر )اداکارہ عروہ حسین کو امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار کیٹی پیری کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا۔

عروہ حسین نے کیٹی پیری کے سنہرے لباس سے مشابہہ ایک لباس لباس زیب تن کیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور لوگوں نے انہیں مغربی کلچر کی تقلیدکرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوا لی تصویر میں عروہ حسین نے گولڈن کلر کا مغربی طرز کا لباس زیب تن کر رکھا ہے ، جس پر کچھ مداحوں کی جا نب سے اداکارہ کے لبا س کو پسند بھی کیا گیا تاہم کچھ شدید تنقید بھی کی گئی اور کئی صارفین نے نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں