امریکی اداکار بروس ولس نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا

امریکی اداکار بروس ولس نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا

لاس اینجلس (اے پی پی)امریکی اداکار بروس ولس نے بیماری کے باعث اداکاری کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائی ہارڈ کے اداکاربروس ولس کی فیملی نے انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ بروس ولس ناساز طبیعت کے باعث اداکاری کو خیر باد کہہ رہے ہیں، بروس ولس افیسیا میں مبتلا ہو گئے ہیں ،یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انسان سے لوگوں سے بات چیت کرنے کی صلاحیت کو چھین لیتی ہے ۔ یہ بیماری عام طور پر فالج یا سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوتی ہے ،جو کسی بھی شخص کی نہ صرف زبانی بات چیت کرنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے بلکہ اس کے پڑھنےv لکھنے پر بھی اثر انداز ہوتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں