بالی ووڈ اداکارہ ریمی سین کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ

بالی ووڈ اداکارہ ریمی سین کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ

ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ ریمی سین کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریمی سین کیساتھ ایک بزنس مین نے 4 کروڑ 14 لاکھ کا فراڈ کیا ہے ۔ بزنس مین نے اداکارہ سے رقم اپنے نئے کاروبار میں لگانے کے بہانے لی تھی اور اداکارہ سے اس رقم پر 30 سے 40 فیصد سود دینے کا وعدہ کیا تھا۔ بعد ازاں اداکارہ کو جب پتہ چلا کہ بزنس مین رونک ویاس نے اس کے پیسوں سے کبھی کوئی کاروبار شروع نہیں کیا اور رقم کا غلط کا استعمال کیا تو انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔ ممبئی کی کھار پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں