راحت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا’’فضاؤں میں‘‘ریلیز کردیا

راحت فتح علی خان نے اپنا نیا  گانا’’فضاؤں میں‘‘ریلیز کردیا

لاہور(شوبز ڈیسک ) گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی آواز میں نیا گانا’’فضاؤں میں‘‘میں ریلیز کردیا گیا۔نئی پاکستانی فلم’’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘‘ کا پہلا گانا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا۔

اداکار ملک عقیل اور اداکارہ مائرہ بنگش پر فلمائے گئے اس گانے کو استاد راحت فتح علی خان نے اپنی سحر انگیز آواز میں گایا ہے جبکہ اس کے ہدایتکار فیاض ادریس ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں