شوبز میں فلمسٹار ندیم کی وجہ سے اپنا نام تبدیل کیا:نبیل ظفر

شوبز میں فلمسٹار ندیم کی وجہ  سے اپنا نام تبدیل کیا:نبیل ظفر

لاہور (آئی این پی)اداکار نبیل ظفر نے شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتادی۔ ایک انٹرویو میں ٹی وی اداکار نے بتایا کہ ان کا اصلی نام نبیل نہیں بلکہ ندیم تھا اور شوبز میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے فلمسازوں کے اصرار پر اپنا نام تبدیل کیا۔

نبیل ظفر نے بتایا کہ جب انہوں نے فلمی پروجیکٹ سے شروعات کی تو اس وقت انڈسٹری میں ندیم بیگ کے نام سے ایک سپرسٹار موجود تھے ۔ اداکار کے مطابق اگرچہ میری پہلی فلم فلاپ ہوگئی لیکن تبدیل شدہ نام میرے ساتھ چمٹ گیا اور آج لوگ مجھے ندیم ظفر کے بجائے نبیل ظفر کے نام سے جانتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں