ٹیکسی ڈرائیور کا رشتہ آیا تھا،اداکارہ لائبہ خان کا انکشاف
لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ ان کیلئے ٹیکسی ڈرائیور کا رشتہ آیا تھا۔
اداکارہ لائبہ خان نے ایک ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان کیساتھ والدہ بھی موجود تھیں۔میزبان نے لائبہ خان سے رشتے سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے والدہ کی جانب اشارہ کیا ۔لائبہ خان کی والدہ نے بتایا کہ ‘جب لائبہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھیں تو ہم نے ایک ٹیکسی بک کروائی تھی جس کے ڈرائیور کا تعلق پاکستان کے شہر پنجاب سے تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب ہم پاکستان پہنچے تو اس ٹیکسی ڈرائیور کی کال آئی اور کہنے لگا کہ میں آپ کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور رشتے کیلئے گھر والوں کو بھیج دیتا ہوں تاہم میں نے اسے انکار کردیا کہ ابھی لائبہ کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ لائبہ خان نے کہا کہ ‘شادی کے لیے رشتے آتے رہتے ہیں میں اس لڑکے سے شادی کروں گی جو دل کا اچھا ہو، شکل و صورت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔