ڈیوائن جانسن کی وین ڈیزل سے صلح، فاسٹ اینڈ فیوریس میں واپسی

ڈیوائن جانسن کی وین ڈیزل سے  صلح، فاسٹ اینڈ فیوریس میں واپسی

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے وین ڈیزل سے اپنی صلح کا اعلان کر دیا ہے ، اب وہ دوبارہ ‘فاسٹ اینڈ فیوریس’ فلموں کا حصہ ہوں گے ۔

انسٹاگرام پر ڈیوائن جانسن نے وین ڈیزل کے ساتھ صلح کا اعلان کیا اور بتایا کہ اسی کے ساتھ وہ فاسٹ اینڈ فیوریس میں بھی واپس آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اور وین ڈیزل نے ماضی کی غلطیوں کو بھلا دیا ہے ، اب ہم بھائیوں کی طرح رہیں گے ۔امریکی ریاست ہوائی میں واقع اپنے گھر میں لی گئی تصویر میں جانسن نے تصدیق کی کہ ان کا پسندیدہ کردار لیوک ہابز اگلی فاسٹ اینڈ فیوریس فلم میں واپس آئے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں