پرکشش نظر آنے کیلئے سرجری نہ کروانے پر مطمئن ہوں:دپیکاپڈوکون
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ انہوں نے پرکشش نظر آنے کیلئے آج تک کوئی سرجری نہیں کروائی اس پر وہ مطمئن ہیں ۔
سوشل میڈیا پر پڈوکون کا ایک انٹرویو وائرل ہے جس میں انہوں نے بدترین مشوروں کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں جب وہ صرف 18 سال کی تھیں، تب انہیں کسی نے پرکشش نظر آنے کے لیے سینے کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔دپیکا پڈوکون نے اس مشورے کو بدترین قرار دیتے ہوئے کہا انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا جس پرآج وہ مطمئن ہیں۔