ترک اداکارہ مرفی کیالپ نے خودکشی کر لی

ترک اداکارہ مرفی  کیالپ نے خودکشی کر لی

انقرہ (اے پی پی)ترکیہ کی مشہور ادا کارہ مرفی کیالپ نے سر میں گولی مار کرخودکشی کر لی۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنے گھر پر 36سالہ ادا کارہ مرفی کیالپ نے والد کی لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اہلیانہ علاقہ کی اطلاع پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔ اداکارہ مرفی متعدد ٹیلی ویژن سیریز میں کام کر چکی ہیں، جن میں "دی واریئر،" "میٹر آف آنر،" "سکاریہ فرات،" "دی لٹل ڈے "، "ڈریمز اینڈ ہوپس" اور "ایلف" شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں