گانے کیلئے سلمان کو گڑگڑا کر پھٹی جینز پہننے سے روکا تھا:کرن جوہر

 گانے کیلئے سلمان کو گڑگڑا کر پھٹی  جینز پہننے سے روکا تھا:کرن جوہر

ممبئی(این این آئی)فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’کے گیت ‘ساجن جی گھر آئے’ کیلئے سلمان خان کو گڑگڑا کر پھٹی ہوئی جینز پہننے کی بجائے سوٹ پہننے پر آمادہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پروڈکشن کے پاس سلمان خان کیلئے سوٹ تیار تھا، سلمان خان پھٹی ہوئی جینز اور سیاہ ٹی شرٹ پہن کر آگئے ، سلمان نے مجھے کہا آپ کو پتا ہے، کسی دلہا نے آج تک پھٹی ہوئی جینز پہن کر اسے ٹرینڈ نہیں بنایا، میں نے صاف انکار کردیا اور پھر سلمان خان کے آگے رو پڑا، میں منتیں کرنے لگا کہ یہ میری پہلی فلم ہے ۔کرن نے کہا اس کے بعد سلمان فوری سوٹ پہننے پر راضی ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں