غیر اخلاقی فلمیں انڈسٹری کے زوال کا سبب بنیں:مصطفی قریشی
لاہور(آئی ا ین پی)ماضی کے مقبول اداکار اور فلموں کے معروف ولن مصطفی قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے بھی آئے۔۔۔
جنہوں نے معیاری فلموں کے بجائے فحاشی اور عریانیت پر مبنی فلمیں بنائیں اور یہ عمل انڈسٹری کے زوال کا سبب بنا۔ ایک انٹرویو میں مصطفی قریشی نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی فلم انڈسٹری عروج پر تھی، اب تو کچھ ہے ہی نہیں، اب نہ بادشاہ ہے اور نہ ہی تاج ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی جوڑی سب سے زیادہ مرحوم سلطان راہی کے ساتھ پسند کی جاتی تھی اور دونوں نے 26 سال تک ایک ساتھ کام کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments