امیتابھ بچن ‘‘کون بنے گا کروڑ پتی’’ کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کرینگے

 امیتابھ بچن ‘‘کون بنے گا کروڑ پتی’’ کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کرینگے

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی ٹی وی چینل سونی انٹرٹینمنٹ نے سرپرائز اعلان کیا ہے کہ بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن عالمی شہرت کے حامل پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی’ کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کرینگے۔

15 وین سیزن کے اختتام پر امیتابھ بچن نے جذباتی انداز میں اعلان کیا تھا کہ وہ اب پروگرام کی میزبانی نہیں کریں جس سے مداحوں میں مایوسی پھیلی تھی۔ انسٹاگرام پر نئے پروگرام کا پرومو بھی جاری کیا گیا ہے اور 26 اپریل سے پروگرام کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں