ناز ش کی شادی!،بابراعظم کیلئے ناں ،نسیم شاہ کے نام پرچپ

ناز ش کی شادی!،بابراعظم کیلئے ناں ،نسیم شاہ کے نام پرچپ

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ نازش جہانگیر نے ایک مداح کے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے شادی سے متعلق سوال پر کرکٹر کو سرخ جھنڈی دکھا دی ۔۔

جبکہ نسیم شاہ سے شادی کا سوال گول کردیا۔ سوشل میڈیا پر سوال وجواب کے سیشن میں ایک مداح نے نازش جہانگیر سے پوچھا کہ بابر اعظم اگر شادی کرنے کی پیشکش کریں تو ان کا کیا جواب ہوگا؟،جس ہر نازش نے کہاکہ معذرت ہی کروں گی تاہم نسیم شاہ کی طرف سے پروپوزل آنے کے سوال پراداکارہ نے واضح جواب نہیں دیا اورکہاکہ کیوں بیچارے کرکٹرز کے پیچھے پڑ گئے ہیں سارے ۔بابر اعظم کے مداح شادی سے انکارکرنے پرنازش سے ناراض ہوگئے اور ان پر اپنا غصہ اُتارنے لگے جس پر اداکارہ نے کہاکہ میرا کرکٹرز سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے ،مجھ سے ایسے سوال ہی نہ کئے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں