عمران عباس کا حاسدین کو سوشل میڈیا پر بلاک نہ کرنے کا مشورہ

عمران عباس کا حاسدین کو سوشل میڈیا پر بلاک نہ کرنے کا مشورہ

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ۔۔

میں لکھاکہ کچھ لوگ جب آپ کو کوئی بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو اُنہیں آپ کی پوسٹ لائیک کرتے ہوئے بہت حسد ہوتا ہے لیکن ان میں آپ کو ان فالو کرنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی۔ایسے لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں لیکن اُنہیں آپ کے بارے میں سب کچھ جاننا بھی ہوتاک ہے تو آپ نفرت کرنے والوں پر حاوی ہوتے رہیں اورانہیں بلاک نہ کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں