عائشہ عمر عمران اشرف کے اخلاق کی معترف

عائشہ عمر عمران اشرف کے اخلاق کی معترف

لاہور (شوبزڈیسک ) اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے دل کھول کر میزبان و اداکار عمران اشرف کی تعریف کر ڈالی۔ اداکارہ عائشہ عمر نے ٹی وی کے شو میں عمران اشرف سے اپنے دل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ شاندار شخص ہیں ۔۔

 اس بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ نے کہا کہ یہ الفاظ آپ کیلئے میں نے اس لیے ادا کیے کیونکہ آج سے کچھ ماہ قبل آپ نے اسی شو میں شریک ہونے والی ایک بچی کو چھونے سے پہلے جس طرح اس کی والدہ سے اجازت لی، اس عمل نے دل خوش کر دیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں