‘‘میرا اکاؤنٹ گندا نہ کرو’’،ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین پر برہم

‘‘میرا اکاؤنٹ گندا نہ کرو’’،ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین پر برہم

لاہور (شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا برہم ہوگئیں ۔ مذکورہ لڑکی کا نام مونا لیزا ہے اور اس نے انسٹاگرام پر بھی مونا لیزا کے نام سے ہی اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے ۔

صارفین کی تنقید نے انہیں غصہ دلا دیا ہے اوراس نے انسٹاگرام کی سٹوری میں ناقدین کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں اداکارہ ایمن خان جیسی لگتی ہوں، میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، میری تصاویر اور ویڈیوز سے دور رہو، میرے اکاؤنٹ کو گندا نہ کرو۔

 مونا لیزا نے اب اپنی انسٹاگرام پوسٹس کا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں