کیمرہ مریم نوازکی خوبصورتی سے انصاف نہیں کرتا:نور بخاری

 کیمرہ مریم نوازکی خوبصورتی سے انصاف نہیں کرتا:نور بخاری

لاہور (شوبز ڈیسک)سابقہ اداکارہ نور بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی۔دوروز قبل مریم نواز نے پولیس کی وردی پہن کر لیڈی کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔۔

 جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔معروف میزبان مدیحہ نقوی نے مریم نواز کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ آپ لوگ میرے بارے میں چاہے کچھ بھی سوچیں لیکن یہ سچ ہے کہ میں نے اتنی پیاری وزیراعلیٰ کہیں نہیں دیکھی۔مدیحہ نقوی کی انسٹاگرام سٹوری پر تبصرہ کرتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ مریم نواز شریف حقیقی زندگی میں بہت خوبصورت ہیں، کیمرہ ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کرتا، اللّٰہ تعالیٰ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں