اداکارہ کے بغیر آستین لباس سے زلزلے آ سکتے :ژالے سرحدی

اداکارہ کے بغیر آستین لباس سے زلزلے آ سکتے :ژالے سرحدی

لاہور (شوبز ڈیسک) ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی کی مختصر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، جس میں وہ طنزیہ انداز میں پاکستانی اداکاراوں کے لباس اور فیشن سمیت ان کی ڈھلتی عمر پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کی سوچ پر۔

 بھی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ انسٹا گرام پر جاری مختصر ویڈیو میں ژالے سرحدی بتاتی ہیں کہ پاکستان میں ہر روز اداکاراوں کو ان کے لباس سمیت ان کے انداز پر سوشل میڈیا پر گالیاں ملتی ہیں پاکستانی اداکارہ کے آستین کے بغیر لباس پہننے سے زلزلے ، طوفان یا دیگر قدرتی آفتیں آ سکتی ہیں۔ژالے سرحدی طنزیہ انداز میں کہتی ہیں کہ وہ پاکستانی اداکارہ ہیں اور انہیں کام ان کی کارکردگی کے بجائے سوشل میڈیا پر ان کی فین فالوونگ کی وجہ سے ملتا ہے ۔ بطور پاکستانی اداکارہ ان کے لیے رنگت کا گورا ہونا اتنا ضروری ہے جتنا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کے لیے فلٹر لگانا ضروری ہوتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں