دھرمیندر کا اپنے والد کو وقت نہ دینے پر پچھتاوے کااظہار

دھرمیندر کا اپنے والد کو وقت نہ دینے پر پچھتاوے کااظہار

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے اپنے والد کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزارنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

دھرمیندر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اکثر پرانی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، اپنے آنجہانی والد کیول کرشن اور بیٹے سنی دیول کے ساتھ انہوں نے ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے ۔ ایکس پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں دھرمیندر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کاش ماں باپ کو اور وقت دیا ہوتا۔اداکار کی جانب سے والد کی تصویر شیئر کیے جانے پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ، ایک صارف نے پوچھا کہ سر ہمیں بتائیں کیسے خوش رکھیں ہم اپنے ماں باپ کو اور وقت دیں ان کو، جس کے جواب میں دھرمیندر نے کہا کہ جس طرح آپ اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہیں، اگر آپ کے بچے نہیں ہیں تو ان سے بچوں کی طرح پیار کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں