آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا کا سائبر سیل کو جواب

آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں  طلبی پر تمنا کا سائبر سیل کو جواب

ممبئی (شوبزڈیسک )تمنا بھاٹیا نے مہاراشٹرا سائبر سیل کی جانب سے آئی پی ایل کے میچز کی غیر قانونی سٹریمنگ کے کیس میں طلب کیے جانے پر ردِ عمل دے دیا۔

 اداکارہ نے اس معاملے میں کوئی باضابطہ بیان تو جاری نہیں کیا لیکن سائبر سیل سے درخواست کی ہے کہ وہ طلبی کی تاریخ آگے بڑھادیں۔ تمنا نے سائبر ٹیم کو آگاہ کیا کہ وہ اس وقت ممبئی میں نہیں ہیں اور آگے کی تاریخ پر پیش ہوسکتی ہیں۔تاہم ان کی اس درخواست پر سائبر سیل کی جانب سے آئندہ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں