کارتک آریان کا مداحوں کو سرپرائز ، ویڈیو وائرل

کارتک آریان کا مداحوں  کو سرپرائز ، ویڈیو وائرل

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈاداکار کارتک آریان نے ممبئی کی میٹرو میں سفر کرکے مسافروں کو سرپرائز دے دیا۔۔

جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کروڑوں روپے کی گاڑیاں اپنی ملکیت میں رکھنے والے بھارتی اداکار کارتک آریان کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر گردش کر رہی ہے ۔جس میں انہیں ممبئی کے ٹریفک سے پریشان ہوکر میٹرو سروس استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، ویڈیو میں اداکار کو سیاہ جینز اور ٹی شرٹ میں ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے اورمداح انہیں پہچان کر ان کیساتھ تصاویربنواتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں