اداکار ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوش

اداکار ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوش

ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن دوبارہ ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوش’ وہ ہاؤس فل کی پانچویں فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے ۔

 اس سے قبل ابھیشیک بچن ہاؤس فل تھری میں جلوہ گر ہوئے تھے ،تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ اس فرنچائز کی اگلی فلم میں مستقل ہیروز اکشے کمار اور رتیش دیش مکھ کے ساتھ سٹار کاسٹ میں نظر آئیں گے ۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ہاؤس فلم میری سب سے پسندیدہ کامیڈی فرنچائز ہے ، یہاں واپس آنا ایسا لگ رہا ہے جیسے میں گھر لوٹ آیا ہوں، ساجد ناڈیاد والا کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ خوشی کی بات ہوتی ہے ۔ میں اپنی ساتھی فنکاروں اکشے کمار اور رتیش دیش مکھ کے ساتھ فلم کے سیٹ پر خوب تفریح دیکھ رہا ہوں ۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس ہی اگست میں برطانیہ میں ہوجائے گا اورآئندہ برس جون میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں