فلسطینی حامیوں کے جذبات مجروح، سیلینا گومز کی معافی

فلسطینی حامیوں کے جذبات مجروح، سیلینا گومز کی معافی

لاس اینجلس (شوبزڈیسک ) معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز کی تازہ انسٹاگرام سٹوری فلسطین کے حامی صارفین کے۔۔

 جذبات مجروح کرنے کا سبب بن گئی، تنقید کی بھرمار کے بعد گلوکارہ نے مداحوں سے فوری معافی مانگ لی۔متنازع انسٹاگرام سٹوری میں سیلینا گومز نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے نزدیک مشہور ملٹی نیشنل کافی ہاؤس چین اسٹاربکس کا کپ رکھا دیکھا گیا جس پر اسرائیل مصنوعات کے خلاف جاری بائیکاٹ کے حامی صارفین بھڑک اٹھے ۔ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ سیلینا واقعی تنقید کی مستحق ہیں۔، وہ اتنی بیوقوف کیسے ہو سکتی ہیں؟تنقید کے جواب میں گلوکارہ نے اپنی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے صارفین سے معذرت کرلی۔

، انہوں نے لکھا کہ میں اتنی کم عقل ہوں کہ مجھے اس کا علم ہی نہیں تھا، میں معافی چاہتی ہوں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں