دھرمیندر نے بیٹی ایشا دیول کی پیدائش پر پورا ہسپتال بُک کروایا

دھرمیندر نے بیٹی ایشا دیول کی  پیدائش پر پورا ہسپتال بُک کروایا

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار دھرمیندر نے بیٹی ایشا دیول کی پیدائش پر اہلیہ ہیما مالنی کے لیے پورا ہسپتال بُک کروا لیا تھا۔

ہیما مالنی کی ایک قریبی دوست نیتو کوہلی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہجب ایشا دیول پیدا ہونے والی تھی تو کسی کو نہیں معلوم تھا کہ ہیما مالنی حاملہ ہیں اور دھرم جی نے ایشا دیول کی پیدائش کو خفیہ رکھنے کے لیے پورا ہسپتال بک کروا لیا تھا، جس میں تقریباً 100 کمرے تھے اور دھرم جی نے سارے کمرے بک کروا لیے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں