پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے انکشافات

پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے انکشافات

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے سیشن میں سلمان خان اور شاہ رخ سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

 پریٹی زنٹا نے فلم ‘‘دل سے ’’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا ۔ اس کے علاوہ ‘‘کل ہو نا ہو’’، ویر زارا اور ‘‘کبھی الودع نہ کہنا’’ جیسی کامیاب فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں۔کنگ خان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان توانائی سے بھرپور اداکار ہیں۔ وہ سیٹ پر سب کو ہنساتے ہیں اور پُرجوش رہتے ہیں۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔سلمان خان سے متعلق پریٹی زنٹا نے بتایا کہ دبنگ خان کی پہچان فائٹنگ ہیرو کے طور پر ہے لیکن وہ اچھی موسیقی کے دلدادہ ہیں۔ وہ نرم دل کے مالک ہیں اور اپنے ساتھیوں کی مدد کے لیے ہر وقت کمربستہ نظر آتے ہیں۔ سلمان خان کے ساتھ پریٹی زنٹا نے ‘‘ ہر دل جو پیار کرے گا’’ اور ‘‘چوری چوری چپکے چپکے ’’ میں کام کیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں